مشترکہ مفادات کونسل میں کینال بنانے کا اعلان ہوا تو حکومت سے الگ ہو جائیں گے،ناصر شاہ

Nasir Hussain Shah

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں کینال بنانے کا اعلان ہوا تو حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں کینالز کے مسئلے پر ایک پیج پر ہیں ،پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی آواز آئی متنازعہ کینالز نہیں بننی چاہیئں ، 2مئی کے سی سی آئی اجلاس کے بعد کینالز مسئلے کو ختم کر دیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے رابطہ

وزیراعظم اوربلاول بھٹو کی ملاقات میں منصوبہ ختم کرنے کا حتمی فیصلہ ہوچکا،ہمیں پتہ ہے سی سی آئی میں ہمیں اکثریت حاصل نہیں ،ہمیں یہ بھی پتہ ہے حکومت سے الگ ہوگئے تو حکومت ختم ہوجائے گی،کینالز مسئلے پر ایم کیوایم نے کھل کر ہماری حمایت کی ہے ،ہمیں یقین ہے کہ حکومت کینالزپر اپنا وعدہ پورا کرے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مکمل بہتری کیلئے بہت فنڈز کی ضرورت ہے ،کہتےہیں کراچی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے تو کیا وفاق سے کبھی اسکیم آئی۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن،پاکستان کی نامور شخصیات نے بھی سوالات اٹھا دیئے

پی ایس ڈی پی میں سندھ کیلئے 3سے 4فیصد اسکیمیں رکھی جاتی ہیں ،3سے 4فیصد پی ایس ڈی پی کی اسکیمیں بھی ریلیز نہیں ہوتیں ،صدر آصف زرداری کے دور میں کراچی کیلئے سب سے زیادہ فنڈزملے،بانی پی ٹی آئی کے دور میں کہتے تھے سندھ ہمارا ہے ہی نہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں