ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کے لئے بہت سی قربانیاں دیں، ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی مین اسٹریم اور سوشل میڈیا اپنے روایتی جھوٹے پروپیگنڈے سے تاریخ کو مسخ نہیں کر سکتا۔

پاکستان کا پانی روکا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی، دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک نہیں۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں، ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں۔


متعلقہ خبریں