کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں، حافظ نعیم الرحمان

Hafiz Naeem حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں 26 اپریل کو ہڑتال ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس وقت خطے اور خلیج کی صورت حال تشویشناک ہے، بھارت کی ہر چیز میں اسرائیل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے امریکہ یہ ٹرائیکا خوفناک کھیل کھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھارت کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن نیا نہیں، بھارت پہلے بھی یہ کر چکا ہے۔

قومی سلامتی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کل کراچی سے چترال تک پورے ملک میں احتجاج ہونے جا رہا ہے، یہ احتجاج سرزمین فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج بین الاقوامی سطح پر بھی ہوگا، انہوں نے کہا کہ پیکا کے تحت لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے، چھبیسویں ترمیم کی جماعت اسلامی نے مخالفت کی ہے، ہم ببرلو بائی پاس دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی آبی دہشت گردی کی بھی مذمت کرتے ہیں، بھارت نے فوراً سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں