پنجاب کے کسان رُل گئے، حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت ادا کرے، گورنر پنجاب

Governor Punjab Saleem Haider

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسان اور کاشتکار رُل گئے ہیں۔ حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت ادا کرے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر سے علما مشائخ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ کارکن سیالکوٹ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات کی تیاری کریں۔ پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں اپنا لوہا منوائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مفاہمت کی سیاست اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہو یا ن لیگ، پیپلز پارٹی کسی کو بھی اسپیس نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گندم کا کاشتکار ڈپریشن کا شکار ہے، کسان رہنما خالد کھوکھر

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ اور بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا میرا مشن ہے۔ بلاول بھٹو پنجاب میں تنظیم نو اور کارکنوں کو ہدایات جاری کریں گے۔

کسانوں کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے۔ پنجاب کے کسان اور کاشتکار ُرل گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں