عمران خان کی نااہلی پر احتجاج ، فیصل جاوید سمیت کئی پی ٹی آئی رہنمائوں پر فرد جرم عائد

فرد جرم

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں فیض آباد احتجاج کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جہاں عدالت نے فیصل جاوید، عامر کیانی، واثق قیوم اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔

آڈیو لیکس کیس ، علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار ، فرد جرم کی کارروائی موخر

پی ٹی آئی کے وکلا نے فردِ جرم عائد کرنے کو موخر کرنے کی استدعا کی، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ ہر جگہ کہا جاتا ہے مقدمات درج تو ہو جاتے ہیں لیکن ٹرائل نہیں ہوتا۔ اگر آپ یہی چاہتے ہیں تو صاف کہہ دیں کہ ٹرائل نہ ہو۔

وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ بات ان کیسز کی نہیں، یہ سیاسی کیسز کی بات ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ  کی بریت کی درخواستیں خارج ہو چکی ہیں، اب تو وہ چیلنج بھی ہو چکی ہیں۔

عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج

عدالت نے راجہ راشد حفیظ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک مچلکہ جمع نہیں کروائیں گے کورٹ روم نہیں چھوڑیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب  کرتے ہوئے سماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں