انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پانی کی قلت میں کمی کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق صوبوں کے پانی کے حصے میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،18اپریل سے پانی کی قلت 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد ہو گئی۔
ملک سے چاول کی مختلف اقسام کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
پنجاب کو 64 ہزار800کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے ،سندھ کے لیے 45ہزار کیوسک پانی جاری ہے۔
اسی طرح بلوچستان کو 500 کیوسک پانی جاری ہے ،خیبرپختونخوا کے لیے سی آر بی سی کے تحت 1900 کیوسک پانی مختص کیا گیا ہے۔
دوسری جانب تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 50 ہزار 300 کیوسک،اخراج 20 ہزار کیوسک،منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 58 ہزار 500 کیوسک،اخراج 20 ہزار کیوسک رہا۔
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 54 ہزار کیوسک اوراخراج 56 ہزار کیوسک،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 37 ہزار 100 کیوسک، اخراج 29 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 28 ہزار 400 کیوسک،پانی کا اخراج 28 ہزار 400 کیوسک رہا۔
22تا 27 اپریل گلگت بلتستان،خیبر پختونخواور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1429.53 فٹ ،منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1120.70 فٹ اور ذخیرہ 7 لاکھ 34 ہزار ایکڑ فٹ،تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ رہا۔