عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے


عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویٹیکن سٹی نے اعلان کیا کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے۔

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا 88 سال کے تھے اور اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف مختلف امریکی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے

پوپ فرانسس لمبی بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر اسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔ اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

پوپ فرانسس 17 دسمبر 1936 کو بیونس آئرس، ارجنٹائن میں پیدا ہوئے تھے۔ اور وہ آرچ بشپ کی حیثیت سے عوامی خدمت کے جذبے سے مشہور تھے۔ پوپ فرانسس دنیا بھر میں امن، رواداری اور مساوات کے سفیر بنے۔

پوپ فرانسس کی قیادت میں کیتھولک چرچ میں اصلاحات ہوئیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں