اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 26 اپریل کو آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کو یکجہتی کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ اور فلسطین کا مقدمہ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں دہشتگردی کا یہ سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ ہمیں روکنا پڑے گا۔ لیاقت علی خان نے واضح کر دیا تھا کہ ہم کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عظمیٰ بخاری
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین میں نسل کشی ہو رہی ہے۔ اور فلسطین میں بچوں اور خواتین کو شہید کیا جا رہا ہے۔ فلسطینی عوام امت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اور اب فلسطین اور کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کا معاملہ انسانیت کا معاملہ ہے۔ اور ہمارے فلسطین کے نوجوان قبلہ اول کا تحفظ کر رہے ہیں۔ غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے اور اب بھی بمباری ہو رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ 26 اپریل کو آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ہڑتال ہو گی۔ اور 27 اپریل کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔