پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کرکٹ ورلڈکپ 2025 کیلئے کوالیفائی کرلیا


پاکستان نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی، اس جیت کے ساتھ کوالیفائیر کھیلنے والی 6 ٹیموں میں پاکستان پہلی ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مسلسل چار میچز جیت لئے،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا آخری میچ 19 اپریل کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔

آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 87 رنز سے شکست دی۔

قومی وویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو جیتنے کیے لیے 206رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنائے تھے۔

سرینا ولیمز ونڈر وویمن بن گئیں

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 105 گیندوں پر 80 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تھی جبکہ کپتان فاطمہ ثنا 59 گیندوں پر 62 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 118رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3,نشرا سندھو نے3,رامین شمیم نے 3 جبکہ سادیہ اقبال نے 1 وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں