پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ 200 پلس رنز میں لاہور قلندرز دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
قلندرز اب تک 13 مرتبہ 200 یا اس سے زیادہ اسکور بنا چکے ہیں، ملتان سلطانز پہلے نمبر پر ہیں وہ 200 یا اس سے زائد رنز 14 بار بنا چکے ہیں۔
خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا مانگی، شاداب خان نے بتا دیا
پشاور زلمی 12 بار یہ کارنامہ انجام دے کر تیسرے نمبر پر ہے۔ اس پی ایس ایل میں لاہو ر قلندرز نے پہلی بار کراچی کنگز کے خلاف 200 کا ہندسہ عبور کیا۔
اس سے قبل قلندرز کا کراچی کنگز کے خلاف سب سے بڑا مجموعہ 190 رنز کا تھا جو انہوں نے 2020 میں قذافی اسٹیڈیم میں دو وکٹوں کے نقصان پر بنایا تھا۔