رینجرز نے لیاری گینگ وار کا کارندہ ’اخروٹ‘ گرفتار کرلیا

کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

کراچی: رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن کے بلاک 13- ڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیزان علی عرف ’اخروٹ‘ کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق انتہائی مطلوب ملزم کی شناخت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے کی گئی۔ ملزم 2007 سے منشیات فروشی میں ملوث ہے۔

شیزان علی عرف اخروٹ ساتھیوں کے ہمراہ گارڈن اور گولیمار میں بسوں و گاڑیوں میں وارداتیں کرتا تھا ۔ شیزان علی عرف اخروٹ نے 2009 میں لیاری گینگ وارمیں شمولیت اختیارکی تھی۔ اس دوران وہ  پرانا گولیمارمیں واقع  ٹارچر سیل پر ڈیوٹی بھی کرتا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ میں چار سال جیل بھی کاٹ چکا ہے۔-


متعلقہ خبریں