اسلام آباد: پاک بحریہ نے ترکی سے چار بحری جہازوں کی تیاری کا معاہدہ کرلیا ہے، ان میں سے دو جہاز استنبول اور دو جہاز کراچی میں تیار کیے جائیں گے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت دفاعی پیداوار میں ہوئی، معاہدے کے تحت ترکی پاکستان کو چار جنگی بحری جہاز فروخت کرے گا۔
ترجمان کے مطابق اس معاہدے کے بعد جہاز سازی کی ٹیکنالوجی پاکستان منتقل ہوگی، ترکی سے معاہدے میں تیار ہونے والے جہاز جدید نظام سے لیس اور اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل ہوں گے اور ان جہازوں پر میزائل سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔
جہازوں کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا جبکہ جہازوں کی شمولیت خطے میں بحری امن کی ضمانت ہے۔
ترک وزیر دفاع کے مطابق بحری جہازوں کی فروخت کے لیے گزشتہ سال دستاویز پر دستخط کیے گئے جبکہ جہاز کے ٹینڈر کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔