سیاسی شخصیات اور انتخابی عملے کو دھمکیوں کا انکشاف


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)  نے امیدواروں اور الیکشن عملے کے سیکیورٹی خدشات پر چاروں صوبوں کے انسپکٹرز جنرل  کو خط  لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)  کو بارہ دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جن میں سے چھ  سیاسی شخصیات کے حوالے سے تھیں، اسی طرح انتخابات کی تربیت لینے والے عملے کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ملک کے چاروں صوبائی آئی جیز کو خط  لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں الیکشن عملے اور امیدواروں کو بھرپور تحفظ  دینے کی ہدایت کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن انتخابات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کرے گا تا کہ انتخابی عمل کسی رکاوٹ کے بغیر مکمل ہو سکے۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی جانب سے انتخابات میں سیاسی شخصیات  کو خطرات کے حوالے سے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی میں بریفنگ بھی دی گئی ہے جہاں ان دھمکیوں کا انکشاف کیا گیا۔

ڈائریکٹر نیکٹا عبید فاروقی نے ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ دھمکیوں کے حوالے سے  متعلقہ افراد کو معلومات پہنچا دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں