تمام بینک آج عوامی لین دین کے لیے بند ہیں


کراچی: نئے مالی سال کے آغاز اور گزشتہ مالی سال کے اختتام  پر آج  دو جولائی کو ملک بھر میں تمام  کمرشل بینک اور دیگر مالیاتی ادارے  بند ہیں اور ان میں عوامی لین دین نہیں ہو رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم جولائی کو اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث آج  پیر کے روز ملک بھر کے تمام بینک اورمالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے تاہم بینک کا عملہ گزشتہ مالی سال کے حسابات کی جانچ  پڑتال کے لیے معمول کے مطابق کام کرے گا۔

پاکستان میں ہر سال 31 دسمبر کو کیلنڈر ایئر کا اختتام  ہوتا  ہے اور یکم جنوری کو بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہتے ہیں جبکہ 30 جون کو مالی سال ختم  ہوتا  ہے جس کی وجہ سے یکم جولائی کو بینک اور مالیاتی ادارے بند ہوتے ہیں۔

اس طرح پاکستان میں یکم جولائی اور یکم دسمبر کی دو بینک ہالیڈیز ہوتی ہیں۔

رواں برس یکم جولائی کو اتوار کی وجہ سے بینکوں میں معمول کی تعطیل تھی جس کی وجہ سے دو جولائی کو مالی سال کے حسابات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اس دوران بینک اور دیگر مالیاتی اداروں میں عوامی لین دین نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں