بشریٰ بی بی سے اختلافات نہیں ، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے ، علی امین گنڈاپور

علی امین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ  میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اس حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

جلسہ اور مظاہرہ کرنا ہر پارٹی کا حق ، حکمرانوں کا پرتشدد رویہ قابل مذمت ہے ، فضل الرحمن

انہوں نے مزید کہا کہ  آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا، جو کچھ ہوا اور مسقبل میں کیا کرنا ہے وہ سب خطاب میں بتاؤں گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں