ٹک ٹاک کا بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Tiktok ٹک ٹاک

ٹک ٹاک دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں اور فلٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس پابندی کے بعد 18 سال سے کم عمر صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔

یورپی یونین کا بلیو اسکائی پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

بیوٹی فلٹر تصاویر اور رئیل ٹائم ویڈیو پر لگایا جاتا ہے، یہ فلٹر چہرے کی کشش میں اضافہ کرنے کیلئے لگایا جاتا ہے، ان فلٹرز کے عام ایفیکٹس میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا یا ناک کو تنگ کرنا بھی شامل ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا گیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کن کن ممالک میں یہ پابندی لگائی جائے گی۔ ٹک ٹاک کے مطابق عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں