تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

PTI

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 22اور 23 نومبر کی درمیانی شب ہوا، اجلاس میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس کے اہداف حاصل نہیں کر لئے جاتے۔

ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہ

پاکستان بھر میں بے گناہ قید پارٹی کے لیڈران، کارکنان اور بانی کی رہائی تک تحریک جاری رہے گی،سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی تنسیخ اور الیکشن کے حقیقی مینڈیٹ کو بحال کیا جائے۔

سیاسی کمیٹی نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اوردہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہر شہر سے قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔


متعلقہ خبریں