امریکہ کا پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر اظہار تشویش

میھتیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے باعث بہت زیادہ نقصانات اٹھائے ہیں۔

امریکی صدر کا ترقی پذیر ممالک کیلئے 4 ارب ڈالر امداد کا اعلان

ترجمان کے مطابق ہمارے دل دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، پاکستانی عوام کے خلاف دہشت گردوں کے خوفناک حملے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی روکنے کے لیے پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سویلین اور فوجی صلاحیت بڑھانے کے لیے مشاورت جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں