ای سی سی نےسردیوں کیلئے بجلی کے خصوصی پیکیج کی منظوری دیدی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں


اقتصادی رابطہ کمیٹی نےسردیوں کیلئے بجلی کے خصوصی پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیکیج کی منظوری دی گئی ، ای سی سی اعلامیہ کے مطابق سردیوں میں بجلی کا خصوصی پیکیج3 ماہ کیلئے ہوگا۔

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.593 ارب ڈالر سےبڑھ گیا

پیکیج کے تحت 200 یونٹ سے زائد استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ ملے گی، کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو پیکیج ملے گا۔

ای سی سی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کیلئے 3.1 ارب روپے کی گرانٹ بھی منظور کرلی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں