شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

مومل شیخ

اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ  سے طلاق کے بعد ان کے والد ان سے دور زندگی گزار رہے تھے لیکن ان کی ضد پر وہ 26 سال بعد واپس گھر آئے۔

انہوں نے بتایا کہ اداکاری کا آغاز کرنے میں انہوں نے والد جاوید شیخ، چچا سلیم شیخ یا پھوپھا بہروز سبزواری کی مدد نہیں لی بلکہ انہیں ایک دوست فیفی ہارون نے اداکاری میں متعارف کرایا۔

دیشا پٹانی کے والد کیساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ ہوگیا

ان کے مطابق شادی سے قبل انہوں نے اداکاری کا سوچا بھی نہیں تھا، البتہ شادی کے بعد انہوں نے نہ صرف اداکاری کی بلکہ انہوں نے ماڈلنگ سمیت دیگر کام بھی کیے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ جب ان کے والد جاوید شیخ بالی ووڈ فلم اوم شانتی اوم کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو ایک گانے کی شوٹنگ کے لئے انہوں نے انہیں بھی مدعو کیا لیکن وہ ہونے والے شوہر کی خاطر ان کے پاس لندن گئیں بھارت نہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں