پنجاب حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی کا فیصلہ

Smoke

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ جاوید احمد قاضی نے کہا ہے کہ حکومت فیصلے کی روشنی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو مکمل بند کردیا جائے گا۔ جس کے لیے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے ماحول کو آلودہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف حتمی کارروائی اور سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اسموگ بےقابو ہو گئی، ایمرجنسی نافذ کی جائے، گورنر پنجاب

جاوید احمد قاضی نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرائیوٹ گاڑیوں کے مالکان کو 7 یوم کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ اور متنبہ کیا کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی فوری سروس یقینی بنائیں بصورت دیگر بھاری چالان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری اپنے فون سے 15 پر اور ایکسٹینشن نمبر 6 ملا کر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی اطلاع دیں۔ انسانی زندگی کو خطرات لاحق کرنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں