ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ جلسے جلوس اور ریلی پر پابندی ہو گی، پابندی کا اطلاق 10 نومبر تک ہو گا۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ ،21 افراد جاں بحق، 30 سے زائد افراد زخمی
ڈی سی کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ راولپنڈی اسلحہ کی نمائش اورعوامی اجتماع سمیت دیگر تقریبات پر بھی پابندی ہو گی اور یہ پابندی امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔