جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 5خارجی ہلاک

Army

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن  میں 5خارجی ہلاک جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق  نائب صوبیدار تائب شاہ اورلانس نائیک گلاب زمان شہید ہوئے، شہدا میں لانس نائیک مزمل محمود اور لانس نائیک حبیب اللہ بھی شامل ہیں۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 80لاکھ ڈالرز کا اضافہ

علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،سیکیورٹی فورسز مادر وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان میں5 خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نے فائرنگ کے تبادلے میں 4جوانوں کی شہادت پر رنج کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی ، شہبازشریف کا کہنا تھا ہمارے نڈر جوانوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

چینی کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی جنوبی وزیرستان میں شہید 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،محسن نقوی نے شہدا کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید جوانوں نے دلیری سے 5 خوارج کو انجام تک پہنچایا، خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،شہدا ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔

قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،دہشت گردوں کے خاتمے کیلئےقوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں