’ہم مصالحہ‘ کی خوشبو نے برطانوی ناظرین کے دل جیت لیے

ہم مصالحہ ٹی وی کے پلیٹ فارم سے شیف ہنٹ کے مقابلے

اسلام آباد: اپنی طرز کے منفرد چینل ’ہم مصالحہ‘ نے پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی لوگوں کے دل جیت لیے۔

’ہم مصالحہ‘ ہم نیٹ ورک کا حصہ ہے،  گھریلو خواتین میں مقبولیت کے باعث برطانوی ناظرین کی بڑی تعداد دن کے اوقات میں اسے دیکھنا پسند کرتی ہے، یہ ایک عرصے سے برطانیہ میں چلنے والے ایشیائی چینلز کی دوڑ میں شامل ہے لیکن اب اس نے مقبولیت میں لائف اسٹائل کیٹیگری کے دیگر تمام چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

’ہم مصالحہ‘ پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں شمار ہوتا ہے اور اب برطانوی ناظرین کی دلچسپی نے اسے اپنے ملک کے صف اول کے چینلز کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے جس کی وجہ سے اس کی ریٹنگ میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ہم نیٹ ورک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چند غیر ملکی اداروں کی جانب سے بھی کھانے پکانے کے چینلز کا آغاز کیا گیا، بھارت کے پہلے فوڈ چینل کہلانے والے زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز کے ’فوڈ ٹینمنٹ‘ کی ریٹنگ اوسط درجے کی ہے۔’فوڈ ٹینمنٹ‘ 25 ہزار ناظرین تک ہی پہنچ پایا جبکہ 17 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ’ہم مصالحہ‘ نے دو لاکھ 31 ہزار ناظرین تک رسائی حاصل کی۔ ’رسوئی شو‘ اور ’اسٹار ذائقہ‘ جیسے چینلز کے پروگرام ’سنجیو کپور کا کچن‘ بھی ’ہم مصالحہ‘ سے آگے بڑھنے میں ناکام رہے۔

’ہم مصالحہ‘ کی بڑھتی ہوئی ریٹنگ اس بات کی عکاس ہے کہ اس چینل نے برطانوی ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی ہے اور دن کے اوقات میں ناظرین کی بڑی تعداد مکمل دلچسپی سے اسے دیکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں