برطانیہ میں افغان سفارتخانہ بند

Afghan Embassy in london

لندن: طالبان حکام کی جانب سے لندن میں سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع کرنے اور عملے کو فارغ کرنے کے بعد سفارتخانہ بند ہو گیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن میں افغان سفارتخانے کے باہر ایک نوٹس چسپاں کیا ہوا دیکھا گیا۔ جس پر لکھا تھا جمہوریہ افغانستان کا سفارتخانہ بند ہو گیا ہے۔

برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمے رسول نے اس ماہ کے اوائل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا تھا کہ سفارتخانہ میزبان ملک کی درخواست پر 27 ستمبر کو بند کر دیا جائے گا۔

برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) نے اس بات کی تردید کی ہے کہ سفارتخانے کو بند کرنے کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا یہ فیصلہ برطانوی حکومت کی طرف سے نہیں کیا گیا۔ ایف سی ڈی او نے یہ اشارہ نہیں دیا کہ کیا لندن میں نئے افغان سفیر کی تعیناتی کو قبول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ویزا فری انٹری، قطر پہلا خلیجی ملک بن گیا

واضح رہے کہ برطانیہ نے طالبان حکومت کو قبول نہیں کیا اور نہ ہی اس کے افغانستان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات ہیں۔ تاہم امریکہ اور یورپی یونین کی طرح لندن بھی اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ افغانستان کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں۔

افغان سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کی ویب سائٹ کے مطابق لندن میں قونصلر سیکشن 20 ستمبر کو بند کر دیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں