سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر حملے پر ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
حکام کے مطابق ڈی آئی جی محمد علی گنڈا پور اور ڈی پی او زاہد اللہ کو سی پی او کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور اسپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔
سفارتکاروں پر حملہ ، سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ صوبائی حکومت کو جمع کرائے گی۔
واضح رہے سوات کے علاقے مالم جبہ میں 22 ستمبر کو غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے۔