ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ اور حکومت کا اختیار ختم


ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ اور حکومت کا اختیار ختم کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے قومی اسمبلی خود فیصلہ کرے گی،ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ سے مشاورت کی جاتی تھی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی منظوری دیدی

اب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ سے مشاورت نہیں ہو گی،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی کے تمام الاؤنسز میں اضافے کا اختیار حکومت کے پاس نہیں ہو گا۔

انہوں نے ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کی اور کہا سینیٹ ارکان کیلئے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے سینیٹ کو اختیارات دیے جائیں۔

کچے کے علاقے میں تعینات اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری

وزارت خزانہ ترامیم کر کے ارکان قومی اسمبلی کیساتھ سنیٹرز کو بھی شامل کرے،وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہےتنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اختیار ہے۔

چیئرمین خزانہ کمیٹی نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور ہو چکا ہے،


ٹیگز :
متعلقہ خبریں