یوٹیوب پریمیم کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا


یوٹیوب پریمیم کی فیس میں خاموشی کیساتھ یکدم بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ملک بھر کے تصدیق شدہ 37 عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری

یوٹیوب پریمیم کے سبسکرائبرز کو ای میلز کے ذریعے فیس میں اضافے سے آگاہ کیا جا رہا ہے، بیلجیم، ہالینڈ اور اٹلی جیسے ممالک میں فیملی پلان کی ماہانہ فیس 18 یورو سے بڑھ کر 26 یورو تک ہو جائے گی جبکہ انفرادی پلان کی ماہانہ فیس 12 سے بڑھ کر 14 یورو ہو جائے گی۔

سوئیڈن اور سوئٹزر لینڈ جیسے ممالک میں بھی فیس بڑھے گی،یوٹیوب پریمیم کی فیس میں اضافے پر دنیا بھر میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

پنجاب بھر میں 7ہزار354 کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کی منظوری

واضح رہے یورپی ملکوں کے مقابلے میں پاکستان جیسے ممالک میں یوٹیوب پریمیم کی فیس برائے نام ہے تاہم اب اس کا امکان ہے کہ فیس بڑھا دی جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں