پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز دوبارہ کُھل گئے

یوٹیلٹی اسٹورز

پاکستان بھر میں وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد گزشتہ ماہ بند کیے گئے یوٹیلٹی اسٹورز دوبارہ کھل گئے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔ ملک بھر میں موجود تمام یوٹیلٹی اسٹورز کھل چُکے ہیں۔

وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

اعلامیے کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز معیاری اشیائے خورد و نوش رعایتی نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 23 اگست کو ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیتے ہوئے آپریشن بند کرنے کا حکم دیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں