منشیات کیس، کارساز حادثے کی ذمہ دار ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

نتاشہ

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی منشیات کیس میں درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔

6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی جبکہ منشیات ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

سیشن عدالت کے جج نے کہا تھا کہ ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا تاہم اب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

کارساز حادثہ، فریقین میں معاملات طے، ملزمہ نتاشہ کو معافی مل گئی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیش نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمہ نتاشہ دانش کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔

دوسری طرف یہ خبر سامنے آئی ہے کہ نتاشا دانش کی دیکھ بھال کے لیے جیل میں ڈی آئی جی وومن جیل شیبا شاہ کی پی اے زینب سیدہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نتاشا، زینب پر نہ صرف تشدد کرتی ہے بلکہ گالم گلوچ بھی کھلم کھلا کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں