راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 9 رنز پر 2کھلاڑی آئوٹ، 21رن کی برتری حاصل

Bangladesh cricket team

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔  تیسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 رنز بنائے، اسے مہمان ٹیم پر 21 رنز کی برتری حاصل ہے۔ 

بنگلہ دیش ٹیم کے 26 رنز پر 6 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد لٹن داس نے ٹیم کو سنبھالادیااور 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مہدی حسن نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے۔

پیٹرولیم مصنوعات سستی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا 2 فیصد تک کرایوں میں کمی کا اعلان

دیگر کھلاڑیوں میں شادمان اسلام 10، نجم الحسن 4، مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2، مومن الحق اور ذاکر حسن ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

دوسری اننگز میں بھی پاکستانی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا،پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے عبداللہ شفیق دوسری اننگز میں 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا اور سستا رہائشی منصوبہ ہوگا، مریم نواز

تیسرا دن کے اختتام پر قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق 3اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کو بنگلہ دیش ٹیم کیخلاف 21 رنز کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ہی پاکستانی بلے بازوں کو بنگلہ دیشن بائولر حسن محمود نے آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں