الیکشن کمیشن نے این اے79گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر2روز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49جاری کرے،دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے۔
انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دےچکی ہے،دوبارہ گنتی میں ریٹرننگ آفیسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے۔
ریٹرننگ آفیسر گنتی کراکر 2 روز میں رپورٹ جمع کرائے،این اے79گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ احسان ورک کامیاب ہوئے،ن لیگ کےامیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔