چہلمِ امام حسین کے موقع پر دو کروڑ 10 لاکھ زائرین کی کربلا آمد

زائرین

عراق کے مقدس شہر کربلا میں اربعینِ امام حسین کے موقع پر دو کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد زائرین جمع ہوئے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق رواں سال اربعینِ امام حسین پر زائرین کی تعداد اپنی انتہا کو پہنچ گئی۔ اربعین پر زائر ین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار 620 بتائی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مجموعی تعداد میں 35 لاکھ ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔ رواں سال بڑی تعداد میں زائرین نے کربلا میں روضۂ امام حسین پر فلسطینی پرچم لہرا کر یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق،48 زخمی

خیال رہے کہ اربعین جس کا عرب میں مطلب 40 ہے، یہ شہداء کربلا کے چہلم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جس میں رسول ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین اور اِن کے ساتھ شہید ہونے والے 72 کے لشکر کی یاد منائی جاتی ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ اربعین امام حسین دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع سمجھا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں