تحریک انصاف کا جلسہ ملتوی ہونے سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان آ گیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتے ، انہوں نے حکم دیا کہ ترنول کے مقام جلسہ نہیں کرنا ، بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر آئین اور قانون کی پاسداری کی، آئین و قانون پر عمل درآمد کرنا سب پر فرض ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ، تحریک انصاف نے آج ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے جلسہ ہو گا ، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو بھرپور جلسہ کرنا ہے، جلسہ اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ نے جلسہ روکنے کیلئے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیئے تھے۔