بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ابھی تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
وزیراعظم بہت جلد عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیں گے ، وزیر اطلاعات
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق سے نوازا، جو ملک کے کرکٹ کیلنڈر کے لیے ایک اہم ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کا تعین ہندوستان میں منعقد ہونے والے 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں پرفارمنس سے ہواہے۔
بھارت کو گروپ اے میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔
پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرائے سے بڑھ گئے،بلوم برگ
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جب انڈیا کی پاکستان میں ہونے والی چیمپئزٹرافی میں شمولیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو جے شاہ نے کہا ’’ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ جب یہ موقع آئے گا تو ہم پل کو پار کریں گے‘‘۔
بھارت نے آخری بار 2008 کے ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا دورہ کیا تھا، جبکہ پاکستان کا حالیہ دورہ بھارت 2012-13 میں دو طرفہ سیریز کے لیے تھا۔