نیب افتخار چوہدری کو بھی گرفتار کرے، فواد چوہدری


لاہور: ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب افتخار چوہدری، ان کے بیٹے، بیٹی اور سمدھی کو گرفتار کرے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی طرح افتخار چوہدری کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ دونوں ایک جیسے ہیں، انہیں شامل تفتیش نہ کرنا ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی نئی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے، ان کی جائیداد لندن کے علاوہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دوسرے ملکوں میں بھی موجود ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کہتی تھیں میری لندن میں کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں اور اب پتھر اٹھاؤ تو مریم نواز کی جائیداد نکل آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کسی خاندان کو اجازت دی جا سکتی ہے کہ وہ 30 ہزار کروڑ باہر لے جائےانصاف نہ ملا تو نیب کو شک کی نگاہ سے دیکھیں گے۔


متعلقہ خبریں