پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو مبارکباد، امریکی وزیر خارجہ

یوم آزادی

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ میری طرف سے پاکستان، امریکہ اور دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو پر مسرت یوم آزادی مبارک ہو۔

یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری طرف سے پاکستان، امریکہ اور دنیا بھر میں یومِ آزادی منانے والوں کو پُر مسرت یوم آزادی مبارک ہو۔  گزشتہ 77 سالوں سے ہمارے عوامی تعلقات ہمارے دو طرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔

پاکستان بھر میں 77ویں یومِ آزادی کا جشن آج منایا جارہا ہے

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ آنے والے سالوں میں ہم امریکا پاکستان شراکت داری کو وُسعت دیتے ہوئے اور عوامی تعلقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دونوں اقوام کے لیے مزید خوشحال مستقبل تشکیل دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتے ہوئے ہم ایسی شراکت داری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں جو دونوں ممالک کو مزید محفوظ بنائے۔


متعلقہ خبریں