شان مسعود کی قیادت میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے شیڈول کا حصہ ہے۔
17 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب اور مہران ممتاز شامل ہیں۔
پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جلد پاکستان آنے کی دعوت دیدی
ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بنا پر محمد علی، محمد ہریرہ اور کامران غلام کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دوسری طرف امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی اور ساجد خان ٹیسٹ اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں 21 اگست کو جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔