قومی ٹیم میں میرٹ یقینی بنائیں، وزیراعظم کی سفارش بھی نہ مانیں، شہباز شریف

قومی ٹیم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے، میرٹ کے خلاف اگر وزیراعظم بھی سفارش کرے تو نہ مانیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیمز کی بہتری کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

پیرس اولمپکس، پاکستان کے تمام ایتھلیٹس ایونٹ سے باہر، ارشد ندیم آخری امید

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، کرکٹ اسٹیڈیمز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش جاری ہے، کرکٹ گراؤنڈز جدید طرز پر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے، محسن نقوی سے کہا ہے کہ ٹیم کی بہتری پر توجہ دیں۔ کرکٹرز کا انتخاب بھی میرٹ پر کریں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ اور ہاکی میں پاکستان کو دوبارہ اپنا مقام بنانا ہے، 80 اور 90 کی دہائی میں پاکستان کرکٹ اور ہاکی میں بہت آگے تھا۔

ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دیدی

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو کرکٹ سے بہت لگاؤ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو اہم کامیابی ہوگی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ قذافی سٹیڈیم کی مین بلڈنگ کو جون میں گرا دیا گیا تھا جس کا سارا ملبہ بھی اٹھا دیا گیا ہے، مین بلڈنگ کو گراؤنڈ کے قریب کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں