قطر: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات

اسماعیل ہنیہ

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل سے ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز جدہ سے قطر پہنچے جہاں انہوں نے فلسطینی اور حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اسماعیل ہانیہ کو شارٹ رینج میزائل سے شہیدکیے جانے کا انکشاف، انٹیلی جنس افسران گرفتار

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے حماس کے رہنما  خالد مشعل سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی، مسجد اقصیٰ کو صہیونی غاصبوں سے آزاد کرنا مسلمانوں پر فرض ہے۔

انہون نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ جے یو آئی، پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ساتھ کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں