متحدہ عرب امارات کا پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

UAE

کراچی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاک فوج کے خلاف جھوٹ اور پراپیگنڈہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

متحد ہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل نے کہا ہے کہ ہمارے عزیز بہن بھائی جو یو اے ای اور خلیجی ممالک میں رہتے ہیں۔ انہیں ہوشیار رہنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ملک اور اداروں کے خلاف غلط اور جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں اداروں اور ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرنا اور جھوٹ بولنے پر سخت پابندی ہے۔ اب پاکستانی بھائیوں کے خلاف وہاں کارروائی ہو سکتی ہے اس لیے انہیں اب محتاط رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل، عمر ایوب کا آفس سے سامان کی چوری کا الزام

قونصل جنرل نے کہا کہ یو اے ای میں 4 سے 5 لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے جبکہ 10 سے 15 لوگوں کو 14 سال قید ہوئی۔ متعدد افراد کو ڈی پورٹ بھی کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ آپ سوشل میڈیا پر جو بھی لائیک اور شیئر کریں گے وہ آپ کے اکاؤنٹ کی ہسٹری میں رہے گا۔ ظاہر ہے جب آپ ویزا اپلائی کریں گے اور آپ کی ہسٹری ایسی ہو گی تو آپ کو ویزا بھی نہیں ملے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں