آج انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم کو حتمی شکل دی جائے گی

انتخابات2018: بیان حلفی میں امیدواروں کو کیا بتانا ہوگا؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان 25 جولائی کو ہونے والے عام  انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم کو آج حتمی شکل دے گا۔

انتخابی عمل کے ذمہ ادارے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) انتخابی عمل پر اسکیم تیار کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے جس میں حلقے کے رائے دہندگان (ووٹرز) کی تعداد اور پولنگ اسٹیشنوں کی مکمل تفصیلات ہوں گی۔

الیکشن اسکیم میں حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات بمعہ پولنگ عملے اور پولنگ بوتھ کی تعداد بھی پولنگ اسکیم میں شامل ہوں گی۔

الیکشن کمیشن ڈی آراوز سے ملنی والی تفصیلات کو ویب سائٹ پر بھی جاری کرے گا۔

ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات منعقد ہوں گے۔


متعلقہ خبریں