وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوچکا ہے، بجلی سستی ہونے والی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ اس سلسلے میں خزانے سے 50 ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیے گئے ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ایشو پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔
دھرنے میں بجلی کا بل ادا نہ کرنے کا اعلان کرسکتا ہوں، حافظ نعیم
اس موقع پر پروگرام میں موجود پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا کہ تین اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے کہ ہم اپنی تنخواہ میں بجلی کا بل ادا نہیں کر سکتے، انکی تنخواہ ایک لاکھ 22 ہزار روپے ہے۔
دوسری طرف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کی زیر قیادت راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ پانچویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔ حافظ نعیم کی جانب سے زائد بلنگ اور آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔