وزیراعظم کی نومنتخب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کو مبارکباد

ایرانی صدر

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کو ٹیلی فون کیا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف کی طرف سے جمہوری عمل کے ذریعے نئے صدر کے انتخاب پر آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کی۔

پاکستان، ایران ،ترکیہ ٹرین آپریشن بحالی،ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ایرانی صدر سے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ تجارت، توانائی اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں