شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا

شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کیا گیا ہے، انہیں آج اے ٹی سی لاہور میں پیش کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں علی الصبح لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے طلب کرلیا

اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بتایا  ہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج آج لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں