ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، ناقابلِ شکست پاکستان چیمپئنز نے بھارت کو بھی ہرادیا

پاکستان چیمپئنز

چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز کی مسلسل تیسری فتح، بھارت کو ہرا کر پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست آگیا۔

برمنگھم میں جاری چیمپئنز آف لیجنڈز میں گزشتہ روز بھارت چیمپئنز اور پاکستان چیمپئنز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ پاکستان نے حریف ٹیم کو 68 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے کامران اکمل 77 اور شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو سیریز کے پہلےمیچ میں شکست دیدی

ہدف کے تعاقب میں بھارت چیمپئنز مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 175 رنز ہی بناسکی۔ بھارت کے سوریش رائنا نے 40 گیندوں پر 52 رنز، امباتی رائیڈو 39 رنز، رابن اتھپا 22 رنز اور انوریت سنگھ نے ناٹ آؤٹ 20 بنائے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 3,3 جبکہ سہیل تنویر اور  سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے خلاف جیت کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں