عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کر دیا

عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کا تحریک انصاف کے سیکرٹری کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ مسترد کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو ذمے داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی تحریک انصاف کی ہدایت کے بعد عمر ایوب کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ہمارے کیسز کا تو نہ سر ہے نہ پیر، دو منٹ میں ختم ہو جائیں گے ، عمر ایوب

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی نے عمر ایوب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق عمر ایوب پر بانی پی ٹی آئی نے بھی اظہار اعتماد کیا اور انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں