وزیر اعظم محرم الحرام میں انٹرنیٹ بند کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے، وزارت داخلہ


محرم الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کیلئے صوبوں کی درخواستوں کے معاملے پر وزارت داخلہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے صوبوں کی درخواستوں پر ابھی وزارت داخلہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیر اعظم انٹرنیٹ بند کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے،ابھی کسی صوبے کی درخواست منظور کی ہے نہ مسترد۔

مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

یاد رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کی بجائے محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا، وفاقی حکومت نے ہدایات دی ہیں کہ سکیورٹی کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے، موبائل سگنلز بھی صرف ان جگہوں پر بند ہوں گے جہاں جلوس اور مجالس ہوں گی۔

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو مختلف صوبوں کی طرف سے 6ایپلی کیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کا کہا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں