گریڈ ایک سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

jobs

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر د یے ۔

موقر قومی اخبار کی خبر کے مطابق این او سی چھ ماہ کیلئے کا رآمد ہوگا۔ این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئے ۔

آئی سی سی نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کر دی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری این او سیز کے اجراء کے آفس میمورنڈمز کے مطابق وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں گریڈ ایک سے 15 کی 247، دفاع ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 68، فیڈرل گورنمنٹ ٹی بی سنٹر راولپنڈی وزارتِ قومی صحت کی 6، وزارتِ دفاع کے تحت جونیئر سویلین سیکیورٹی افسر کی 2، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں 9 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے ۔

ڈیو ڈ ملر کا کیچ پکڑتے وقت پاؤں رسی کو نہیں چھوئے تھے، سوریا کمار یادیو

اس کے علاوہ اسسٹنٹ سیکرٹری وائلڈ لائف گریڈ 17 کی ایک، سٹیسٹیکل آفیسر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک، ڈپٹی ڈائریکٹر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر کی ایک اور سٹاف ویلفیئر آفیسر کی ایک، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں گریڈ 16 سے 19 کی 8 اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آئی سی ٹی میں ویٹرنری افسر کی ایک خالی اسامی پر بھی بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں