رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگواتی تو بڑے بڑے چینلز پر بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی، صبور علی

صبور علی

اداکارہ صبور علی نے کہا کہ رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگواتی تو بڑے بڑے چینلز پر بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں ان سے پوچھا گیا کہ حال ہی میں ان کی اور ان کے شوہر کی انجکشن اور ڈرپس لگوانے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس کے متعلق مداحوں نے دعوی کیا کہ دونوں رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوا رہے ہیں۔

اس کا جواب دیتے ہوئے صبور علی نے حیرانی کا اظہارکیا اور رنگ گورا کرنے کے لیے انجکشن لگوانے کے دعوؤں کو مسترد کردیا،اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے وٹامنز کے انجکشنز اور ڈرپس لگوائے تھے۔

اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا شوہر دن رات کام کرتے ہیں، اس لیے ان میں کمزوری ہوجاتی ہے، اس وجہ سے انہوں نے وٹامنز کے انجکشن لگوائے، رنگ گورا کرنے کے انجکشن نہیں تھے۔

صبور علی کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ایسے انجکشنز لگوائے ہوتے تو ان کا رنگ گورا ہوچکا ہوتا اور وہ بڑے بڑے چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتیں۔


متعلقہ خبریں